Mar 30, 2020 04:03 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Corona virus, Chhipa Foundation refused to receive affected dead bodies
کراچی، کورونا وائرس کے سبب چھیپا کے سرد خانے بھی "بند"، ایدھی کی غریبوں کیلیے "مدد "کی اپیل
چھیپا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے بتایا کہ کئی افراد کورونا سے مرنے والوں کی "میتیں "رکھوارہے تھے جبکہ یہ ایسا مرض ہے جوکہ پھیل رہا ہے، ایسی میتیں ہم اپنے "سرد خانوں "میں نہیں رکھ سکتے ورنہ یہ ہمارے اسٹاف، غسل دینے والے، میت کی ہینڈلنگ کرنے والے اور وہاں آنے والے دیگر شہریوں کو بھی "متاثر "کرسکتا ہے، اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم نے اتوار کی دوپہر سے اپنے "سرد خانے بند "کردیے ہیں۔
دریں اثنا ایدھی فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریبوں کی "مدد "کرنے کی اپیل کردی۔ فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل عبدالستار ایدھی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے "بچاؤ "کے لیے ہونے والے 15 روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے "یومیہ اجرت "پر کام کرنے والے، غریب اور معذور افراد شدید معاشی "مشکلات کا شکار "ہیں، ایسے خاندانوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ایدھی فائونڈیشن ان افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔