Mar 31, 2020 02:00 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan COVID-19 death toll rises to 25, with cases surge to 1865
کراچی، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد1865 ہوگئی، 25 افراد جاں بحق
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد "ایک ہزار 865 "ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "148 "افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ "ایک مریض دم توڑ "گیا، 12 کی حالت "تشویشناک "ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں "کامیابی "حاصل کی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد "پنجاب "میں ہے، جہاں 652 افراد میں اس کی "تشخیص "ہوچکی ہے، سندھ میں "627 "، خیبر پختونخوا میں "221"، بلوچستان میں "153 "، اسلام آباد میں "58 "، گلگت بلتستان میں "148 "اور آزاد کشمیر میں "6 "مریض ہیں۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید "61 "افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد "627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں "41 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔