Mar 31, 2020 02:39 pm
views : 232
Location : Governor House
Lahore- Ch Sarwar urges political parties to fight together against coronavirus
لاہور، یہ سیاست کا "وقت "نہیں، کرونا پر قابو پالیا تو یہ حکومت کیساتھ "اپوزیشن کی بھی فتح "ہوگی، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خدا کیلئے یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں "متحد" ہونے کا ہے، خدانخواستہ کورونا بڑھے گا تو "22 کروڑ "پاکستانیوں کا "نقصان "ہوگا، اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تو یہ "درست "نہیں، کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کر یں، جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے تو پھر "سب سیاست "کریں۔
چودھری سرور کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غریبوں کیلئے "تاریخی پیکج "دیا ہے، کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے، عوام نے کورونا کو "سنجیدہ "نہ لیا تو کورونا کو روکنا "ممکن "نہیں رہیگا، جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید "پھلتا "رہے گا، اگر عوام ایسے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں تو یہ ملک و قوم کیلئے "خطرناک "ہوگا، حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔