Apr 01, 2020 12:55 pm
views : 226
Location : different areas
Karachi- Number of coronavirus patients rises to 2049 in Pakistan
کراچی، پاکستان میں کورونا سے "26 ہلاکتیں"، کیسز کی مجموعی تعداد "2049 "ہوگئی
پاکستان میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں "9"، سندھ "8"، خیبرپختونخوا" 6"، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں "2 "ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔پاکستان میں منگل کو کورونا وائرس کے "252 "نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے سندھ میں "110"، پنجاب "57"، گلگت میں "36"، خیبرپختونخوا میں "32"، بلوچستان میں "10 "اور اسلام آباد میں "7 "کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں صوبائی محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "679 "ہوگئی ہے جن میں سے کراچی سے کوئی "نیا "کیس سامنے نہیں آیا۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید "4 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "158 "ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید "6 "کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "184 "ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید "3 "کیسز سامنے آئے ہیں جس بعد کیسز کی مجموعی تعداد "9 "ہوگئی۔
پنجاب میں منگل کو مزید "57 "کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد "708 "ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد "6 "ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبوں میں "لاک ڈاؤن "ہے اور ملک بھر میں "فوج تعینات "ہے۔