Apr 01, 2020 01:00 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- G20 meeting there were suggestions that loans from developing countries should be rescheduled, FM
اسلام آباد، پاکستان کو کورونا سے "زیادہ خطرہ "نہیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی حالت ایسی نہیں کہ وہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کو "برداشت "کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں یہ تجاویز آئی ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو "ری شیڈول "کیا جائے، ان تجاویز پر اقوامِ متحدہ نے "اتفاق "کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اپنی "ٹیسٹنگ "کی صلاحیت بڑھا رہا ہے، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے "لاک ڈاؤن "بے حد ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر ملک کے اپنے حالات ہیں جن کے مطابق "حکمتِ عملی "مرتب کرنی ہے، بھارت میں سوچے سمجھے بغیر "21 دن "کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اب بھارتی حکومت لوگوں سے "معافی مانگ "رہی ہے، اس لاک ڈاؤن سے بھارت میں نقل مکانی کی "سنگین "صورتِ حال پیدا ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ "بیٹھ "گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے "سماجی فاصلہ "ضروری ہے، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو برقرار رکھنا بھی "ضروری "ہے، صورتِ حال کا جائزہ لے کر "حکمتِ عملی "بنانی ہو گی۔