Apr 01, 2020 01:13 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Corona virus will grow know in a week, says PM Imran Khan
راولپنڈی، کورونا وائرس مزید کتنا بڑھے گا "ایک ہفتے میں پتہ "چل جائے گا، وزیر اعظم
راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا جائزہ لیا ، وزیراعظم کو اسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا میں ایک ساتھ وینٹی لیٹرز اور حفاظتی آلات کی "طلب بڑھ "گئی، چین نے مشکل وقت میں آلات کی فراہمی میں پاکستان کو "ترجیح "دی ۔
انہوں نے کہا کہ جنوری سے کورونا وائرس سے "نمٹنے "کی تیاری کر رہے تھے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کورونا کیخلاف جنگ کی "فرنٹ لائن "ہیں ، حکومت ہیلتھ ورکرز کے پیچھے "کھڑی "ہے، پوری طرح "ساتھ "دیں گے۔