Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 01, 2020 01:25 pm views : 222

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- No release of prisoners without due process of law, says chief justice
  • Urdu

اسلام آباد، ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی "کراچی میں ڈکیتیاں شروع "ہو گئیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی کراچی میں "ڈکیتیاں "شروع ہو گئیں،کراچی میں ڈیفنس کا علاقہ "ڈاکوؤں کے کنٹرول "میں ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں بھی کسی بادشاہ نے "شاہی فرمان "جاری کیا، ملک میں جو بھی کام کرنا ہے "قانون کے مطابق "کرنا ہو گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ "کوئی خود کو بادشاہ "سمجھ کر حکم جاری کرے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ملزمان اور مجرموں کو ایسے "رہا "کیا جا سکتا ہے؟ ملزمان کو پکڑنا پہلے ہی ملک میں "مشکل "کام ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا کوئی "مستقل ٹھکانہ "نہیں ہوتا، پولیس کورونا کی "ایمرجنسی"  میں مصروف ہے، ان حالات میں جرائم پیشہ افراد کو کیسے سڑکوں پر "نکلنے "دیں؟ڈیفنس میں رات کو 3 بجے ڈاکو کورونا مریض کے نام پر آتے ہیں اور چیکنگ کے نام پر گھروں کا صفایا کر رہے ہیں۔جب سے ہائی کورٹ سے "ضمانت "ہوئی ہے ڈکیتیاں بڑھ رہی ہیں، زمینی حقائق کو مدِ نظر رکھ کر ہی "فیصلہ "کرنا چاہیے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا "دھندا لاک ڈاؤن "سے بند ہو گیا، سندھ میں کرپشن کے ملزمان کو بھی "رہا "کر دیا گیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ کے معاملے پر کوئی "تبصرہ "نہیں کرنا چاہتا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو روز "پیسہ کمانے کا چسکا "لگا ہوتا ہے، کرپشن کی بھوک "رزق کی بھوک "سے زیادہ ہوتی ہے، کرپشن کرنے والے کو "موقع "نہیں ملے گا تو وہ "دیگر جرائم "ہی کرے گا۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ جیلیں خالی کرنے سےکورونا وائرس "ختم "نہیں ہو جائے گا، قیدیوں کے تحفظ کے لیے قانون میں "طریقہ کار "موجود ہے۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ متاثرہ قیدیوں کو "قرنطینہ "میں رکھا جائے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ جیلوں میں وائرس پھیلا تو الزام "سپریم کورٹ "پر آئے گا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت نے قانون کو دیکھنا ہے، کسی الزام کی "پروا "نہیں۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved