Apr 02, 2020 12:00 pm
views : 237
Location : different areas
Islamabad- Pakistan’s coronavirus count passes 2,291 with 170 new cases
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے "31 اموات"، کیسز کی تعداد "2291 "تک پہنچ گئی
پاکستان میں کوروناوائرس کاتیزی سےپھیلاؤ جاری ہے، چھبیس فروری سے اب تک کے اعداد و شمار تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، پہلے کیس سے ایک مہینے بعد یعنی چوبیس مارچ تک ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے اگلے ہی ہفتے یہ تعداد ڈبل ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا پاکستان میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد"31"ہوگئی جبکہ وائرس کیسزکی تعداد"2291 "تک پہنچ گئی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں"76"نئےکیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ"845"کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد"743"ہوگئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں"187"،بلوچستان میں "169 "، کےپی میں"276"،اسلام آباد میں "62،" آزاد کشمیر میں"9"کیسز ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے"107"مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ کورونا کے 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے "قدر ےمختلف "ہے۔
خیال رہے پاک فوج ملک کے طول وعرض میں "متحرک "ہےاور سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال، ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ پاک آرمی طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔