Apr 02, 2020 02:33 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Islamabad- PM announces refunds of Rs100bn to businesses; package for construction industry soon
اسلام آباد، موجودہ وسائل سے کورونا وائرس پر "قابو "پالیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا
"مشکل "میں ہے، پاکستان میں وبا کا پھیلاو دوسرے ممالک کی نسبت "کم "ہے اور ہم کورونا وائرس کے حوالے سے ہر روز میٹنگ کرتے ہیں، ہمارے ایک طرف کورونا دوسری طرف "بھوک "ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا خاص کرم ہے جیسی صورتحال دوسرے ممالک میں ہے ہمارے "ہاں "نہیں، شادی ہال،اسکول دوسرے عوامی مقامات مزید دو ہفتے کیلئے بند کر دیے ہیں، لوگوں کے "اجتماع "سے وائرس پھیلنے کا "خدشہ "زیادہ ہے تاہم ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر "قابو "پالیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے اثرات سے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ "خطرہ "ہے، مزدوروں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، مزدور طبقے کی امداد کیلئے "پیکیج "کا اعلان کیا گیا ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام سے پیسے دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل ایک بڑے "پیکیج "کا اعلان کروں گا، ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی "ترجیح "ہے، بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔