Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 02, 2020 03:11 pm views : 236

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Pakistan rejects Indian move to change population ratio in occupied Kashmir
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام "مسترد "کردیئے

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب "تبدیل "کرنے کی بھارتی حکومت کی تازہ ترین غیرقانونی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "مسترد "کرتا ہے۔ جموں وکشمیر تشکیل نو آرڈر2020ایک اور "غیرقانونی "بھارتی اقدام ہے جس کا مقصد بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے "ڈومیسائل قوانین کو تبدیل "کرنا ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون اور چوتھے جینیوا کنونشن کی صریحا "خلاف ورزی "ہے۔تازہ ترین بھارتی قدام بھی 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیرقانونی اور ایک طرفہ اقدامات کا ہی "تسلسل "ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاہدات اور انسانی اقدار کی کھلی "خلاف ورزی "ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں نے اس نئے قانون کو "ناقابل قبول "قرار دیتے ہوئے کُلّی طورپر "مسترد "کردیا ہے۔ بلاشبہ کشمیری ایسے کسی بھی جبروتسلط کو "قبول "نہیں کریں گے جو ان کے بنیادی حقوق کو غصب کرے یا آبادی کے تناسب کو "تبدیل "کرے یا ان کی شناخت ان سے "چھین "لے۔ بھارت کے تازہ اقدامات ایک ایسے موقع پر کئے گئے ہیں جب دنیا کورونا وائرس کی عالمی وباء کے "بحران "سے لڑنے میں مصروف عمل ہے، اس دوران بھارت کا یہ اقدام "انتہائی قابل مذمت "ہے۔ پاکستان بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بی جے پی حکومت کے خطرناک عزائم سے عالمی برادری کو مسلسل آگاہ کرتا آیاہے ۔ان بھارتی اقدامات کا مقصد کشمیری عوام کی امنگوں اورخواہشات کے خلاف "متنازعہ "خطے میں بھارتی غیرقانونی تسلط اور قبضہ برقرار رکھنا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارتی اقدام کا فوری "نوٹس "لے اور مقبوضہ متنازعہ علاقے میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے سے بھارت کو روکے اور بھارت کی طرف سے عالمی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اسے "کٹہرے "میں کھڑا کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو "بے نقاب "اور "اجاگر "کرتا رہے گا اور کشمیریوں کے استصواب رائے کا بنیادی حق انہیں دینے سے انکار کی "ہٹ دھرمی "دنیا کے سامنے لاتا رہے گا۔ بھارت خواہ کوئی بھی ہتھکنڈہ یا حربہ کیوں نہ اختیار کرلے وہ کشمیریوں کے عزم وہمت اور استقلال کو "متزلزل "نہیں کرسکتا۔ کشمیریوں کی خواہشات کو کچلنے اور انہیں غلام بنانے کے مذموم عزائم میں بھارت ہمیشہ "ناکام ونامراد "ہی رہے گا۔

Recent News

Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved