Apr 02, 2020 03:31 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Islamabad- people can submit electricity and gas bills with 3 months delay, Hafeez Shaikh
اسلام آباد، عوام بجلی اور گیس کے بل "3 ماہ کی تاخیر "سے جمع کراسکتے ہیں، مشیر خزانہ
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی "مدد "کی جائے گی, اس کے لیے "1200 "ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔ تمام فوڈ پراڈکٹس پر ڈیوٹی "ختم "کردی گئی ہے، پیٹرولیم منصوعات کےلیے حکومت نے"70رب "روپے رکھے ہیں، کاروباری برادری اور صوبوں کے ساتھ "رابطے "میں ہیں، مختلف طریقوں سے "107" ارب روپے ری فنڈ کیے جارہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے "100 ارب "رکھے جارہے ہیں۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی "ضرورت "نہیں، بجلی اور گیس کے واجبات "3 ماہ "میں ادا کیے جاسکیں گے، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت "خود برداشت "کرے گی جس کے لیے "100 ارب "روپے مختص کیے گئے ہیں۔