Apr 02, 2020 04:19 pm
views : 244
Location : Karachi Press Club
Karachi- we are losing billions of rupees daily due to the lockdown, Sharjeel Goplani
کراچی، حکومت شپنگ کمپنیوں کو چارجز لاگو نہ کرنے کی ہدایت کرے، شرجیل گوپلانی
کراچی پریس کلب میں تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل گوپلانی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی صورت میں ایک وباء پھیلی ہوئی ہے حکومت اس وباء پر قابو پانے کی کوششیں بھی کررہی ہے تاہم ہمیں اس وباء سے معاشی تباہی اور بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ آفت صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کی مدد فرمائیں اور معاشی بدحالی اور غیر یقینی صورتحال سے ہمیں باہر نکالے۔
شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث ہمارے ڈیڑھ لاکھ کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں جس کی شپنگ کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر ہم سے سوا تین ارب روپے چارج کررہی ہیں اور آئندہ 7 روز بعد یہ فیس ڈبل چارج کی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں تاجر بے بس ہیں لہذا حکومت شپنگ کمپنیوں کو پابند کرے کہ وہ ڈیٹنشن چارجز لاگو نہ کرے کیونکہ اس میں تاجروں کا کوئی قصور نہیں ہے۔
انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پورٹ اتھارٹی کی جانب سے یومیہ عائد کئے جانے والے دو ہزار روپے کے ٹیکس سے بھی چھوٹے تاجروں کو لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹ دی جائے۔