Apr 03, 2020 01:28 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus takes 35 lives, leaves 2458 infected in Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے "35 ہلاکتیں"، مجموعی کیسز کی تعداد "2458 "ہوگئی
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں "11"، سندھ "11"، خیبرپختونخوا "9"، گلگت بلتستان "3 "اور بلوچستان میں "ایک "ہلاکت ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک "51 "کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں "42"، اسلام آباد "6 "اور گلگت بلتستان میں "3 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ کے محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں اب تک "42 "نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "783 "ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مزید "18"، سکھر "8"، حیدرآباد "14"اور گھوٹکی میں "2 "کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صرف کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد "342 "ہے۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر "11 "افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے "10 "ہلاکتیں صرف کراچی میں ہوئیں جب کہ صوبے بھر میں اب تک "65 "افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد "68 "ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید "3 "کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "190" ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید "75 "کیسز سامنے آئے جب کہ لاہور میں "ایک "ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد "11 "اور مجموعی کیسز "920 "ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے "58کیسز "اور مزید "3 "ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "311 "ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد "9 "ہوگئی۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید "5 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "169 "ہوگئی جب کہ صوبائی محکمہ صحت نے مجموعی کیسز کی تصدیق کی۔
آزاد کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید "3 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد "9 "ہوگئی۔