Apr 03, 2020 01:31 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Corona virus, World Bank donates $ 200 million to Pakistan
اسلام آباد، کورونا وائرس، ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے "200 ملین ڈالر "کی امداد
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے "200 "ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے جو کورونا وبا سے نمٹنے، صحت کے نظام کو "تقویت "دینے اور سماجی و اقتصادی مسائل کے "حل "پر استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے "38ملین ڈالر "کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، پریپ منصوبہ کورونا کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت کو "مستحکم "کرنے میں "مدد "کرے گا جب کہ غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی میں مدد کے لئے "وسائل "بھی فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پریپ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور پیرا میڈیکس کو ذاتی تحفظ کا سازو سامان بھی "فراہم "کرے گا۔