Apr 03, 2020 02:42 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Karachi- Government Employees donates more than 3 billion in Corona Fund
کراچی، سرکاری ملازمین نے کورونا فنڈ میں "3 ارب "سے زائد "جمع "کرادیئے
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایمرجنسی فنڈ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے 2 ارب چوراسی کروڑ، ترانوے لاکھ 15 ہزار 4 سو چھیاسی روپے سے جمع کرائے گئے ہیں جو ملازمین اور افسران کی تنخواہ سے "منہا" کیے گئے ہیں، فنڈ میں ارکان اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی "تنخواہیں "بھی شامل ہیں۔
انھوں نے بتایاکہ نجی ڈونرز کی جانب سے 4کروڑ 31 لاکھ، 25 ہزار 671 روپے فنڈ میں دیے گئے جو بہت حوصلہ افزابات ہے، ان کاکہنا تھاکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک رٹائرڈ سرکاری ملازم نے "10 لاکھ "روپے کے عطیات جمع کرائے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی عطیات سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی،ایم کیوایم،پی ٹی آئی اورایم ایم اے کے ارکان اسمبلی نے ایک ایک ماہ کی "تنخواہ "ایمرجنسی فنڈ میں عطیہ کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت یومیہ بنیادوں پر جمع ہونے والے عطیات اور اخراجات سے قوم کو "آگاہ "کریگی،عوام سے اور مخیر حضرات کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دل کھول کر "عطیات "جمع کرائیں یہ پیسہ قوم کی امانت ہے جسے خرچ کرنے کے لیے نامور افراد پر مشتمل "کمیٹی "قائم کی گئی ہے۔