Apr 03, 2020 03:15 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad- President appeals for blood donations for Thalassemia victims
اسلام آباد، صدر مملکت کی تھیلیسیمیاکےشکاربچوں کیلئےخون کے "عطیات "کی اپیل
صدر
مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف نائن پارک میں قائم تھیلیسیمیا سینٹر کادورہ
کیا، اس دوران ڈاکٹر عارف علوی نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کے
عطیات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خون کےعطیات نہ ہونے سے تھیلیسیمیا کے شکار
بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صدرمملکت نے تھیلیسیمیا کےمریض بچوں
سے ملاقات کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے جبکہ تھیلیسیمیا سینٹر میں
فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس سے جاری ملکی صوتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان "جلد "اس صورتحال سے "نکلے "گا۔
صدر
مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا وائر سے بچاؤ کے لیے عوام سے اپیل کرتے
ہوئے مزید کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں لوگ میل جول میں
"احتیاط "کریں۔