کوئٹہ، مشکوک کشتی سے "2 ارب "سے زائد مالیت کی "آئس ڈرگ "برآمد
پاک بحریہ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پشوکان، بلوچستان کے قریب سمندر میں ایک "مشکوک کشتی "سے سو کلوگرام آئس منشیات "برآمد "کر لی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن "انٹیلی جنس معلومات "کی بنیاد پر کیا گیا، قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً "2ارب 25 کروڑ "روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف "کامیاب آپریشن "پاک بحریہ کی سمندر میں "مؤثر نگرانی "کا نتیجہ ہے، برآمد شدہ منشیات اور گرفتار ملزم مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے "حوالے "کر دیے گئے ہیں۔