Apr 03, 2020 03:37 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Lahore- along with the people will fight with Corona epidemic, will not leave alone, Shehbaz Sharif
لاہور، عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وبا سے "لڑیں "گے، "تنہا "نہیں چھوڑیں گے، شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حفاظتی کٹس عوام میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے ہر ممکن حد تک عوام کو کورونا سے بچانے کا "سامان "مہیا کرنا ہے، عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی "احتیاط "پر عمل کریں، ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں "تقسیم "کی جائیں گی، اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے، کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے۔
شہباز شریف نے رضاکارانہ امداد اور فلاحی ذمہ داریاں انجام دینے والے ن لیگ کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا انسانوں کی خدمت کرنے سے "اللہ خوش "ہوتا ہے، یہ موقع ہے کہ ہم انسانوں کی خدمت کو اپنا "شعار "بنائیں، دیہاڑی دار مزدور اور کمزور طبقات بہت برے حالات میں ہیں، معاشی حالات سے تنگ افراد کی "خودکشیوں "کی اطلاعات باعث تشویش ہیں، ایسے اندوھناک واقعات قابل افسوس ہیں۔