Apr 03, 2020 06:38 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran announces package for construction industry
اسلام آباد، وزیراعظم کا "خصوصی پیکج "آگیا، تعمیراتی شعبے کو "صنعت "کا درجہ دینے کا اعلان
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مل کر سیلز ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں۔ جو خاندان گھر فروخت کرنا چاہتے ہیں، اس پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی سیکٹر کھلنے سے معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھلے گا۔ اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی کھلا رکھا گیا ہے۔
کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ بورڈ بھی بنے گا۔ رواں سال سرمایہ لگانے والوں کو آمدن کا ذریعہ بتانے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، گھر فروخت کرنے والوں پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ چالیس لاکھ افراد کو ایک دو روز میں کورونا ریلیف امدادی چیک مل جائیں گے۔
عمران خان نے بتایا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 10 ملین لوگ ایس ایم ایس کر چکے ہیں۔ 40 لاکھ افراد کو چند روز میں چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ہم یہ فنڈ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔خوراک کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اس کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔