Apr 03, 2020 07:30 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad- Poor citizen attempted suside outside Prime Ministers House
اسلام آباد، غریب شہری کا وزیر اعظم ہاؤس کے باہر اقدام خودسوزی، ہسپتال میں دوراج علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا
شہری فیصل کئی روز سے امداد کے حصول کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے چکر لگاتا رہا۔خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کے نام خط بھی لکھا۔ شہری نے خط میں لکھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔
فیصل نے خط میں مزید لکھا کہ میں نے حکمراں جماعت کے ایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔ جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہ کی گئی۔ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا۔