Apr 04, 2020 02:26 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus takes 40 lives, total cases rise to 2709 in Pakistan
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 60 ، سندھ 56، اسلام آباد 7 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 56 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمزید 7 کیسز سامنے آئے ۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں ۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 175 ہوگئی۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 193 ہوگئی ہے۔