Apr 04, 2020 02:31 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Lahore- Views of Pak Army and Government regarding Lockdown are not different, Shaikh Rasheed
لاہور، لاک ڈاوَن سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں، شیخ رشید
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان اور قوم کو بچانا ہے، یہ وقت جنگ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، حادثات اور امتحانات سے ہی لیڈرشپ کا پتا چلتا ہے، اپوزیشن کی رائے نقطہ چینی کے مترادف ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کا کیا رویہ ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر تنقید نہ کی جائے سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں، میں تمام لوگوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، ناراض دوستوں کو صلاح کی دعوت دیتا ہوں، آئیں ہم ملک کر بحران سے ملک کو نکالیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی ملازم کورونا کا شکار نہیں ہوا، دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کا اثر کم ہے، 14 اپریل تک ملک میں کورونا کے اثرات واضح ہوجائیں گے، لاک ڈاوَن سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں، ہم لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں، 15 تاریخ سے وزیراعظم کی اجازت سے ریلوے کی فریٹ شروع کریں گے، ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، ہمیں ایک ارب 20 کروڑ ہر ہفتے نقصان ہو رہا ہے، ٹرینیں چلانے کیلئے لوگوں کا اصرار اور مجبوریاں ہیں۔