Apr 04, 2020 02:38 pm
views : 273
Location : Domestic Place
Lahore- Should be made strategy to give relief people, Says Maryam Aurangzaib
لاہور، تماشے بند کرکے لوگوں کو راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے، ترجمان (ن) لیگ
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دینے کا وقت تھا تو عمران خان لنگر خانے کھول رہے تھے، اب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ وہ مزدوروں کو آن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں، ملک بھر میں آٹے کی قلت ہوچکی ہے، پنجاب میں آٹے کی قلت اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء نہیں، مزدور اور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا اور عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کرکے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔