Apr 04, 2020 02:42 pm
views : 264
Location : different areas
Karachi- heat wave increases sharply in city
کراچی، شہر قائد میں گرمی کی شدت میں ایک دم اضافہ
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اپریل کا مہینہ کراچی میں عموما گرم گزرتا ہے،اس وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ گرمی کی جذوی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کے بعددرجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کی توقع ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے خدشات نہیں ہیں کیونکہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہورہا ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر کے دوران سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے ماہ اپریل میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مغربی سسٹم کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں،تاہم بلوچستان اور ملک کے کچھ بالائی مقامات کو مغربی سلسلے متاثرکرسکتے ہیں۔