Apr 04, 2020 03:19 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Islamabad- US response to Daniel Pearl case verdict is natural, says foreign minister
اسلام آباد، ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈینیل پرل معروف صحافی تھے انہیں پہلے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا اورپھرقتل کردیا گیا،حکومت سندھ کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائرکی جائے گی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ شیخ عمرکی سزائے موت کوسات سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، اپیل کوسندھ ہائی کورٹ نے تسلیم کرکے انسداد دہشت گردی کورٹ حیدرآباد کی طرف سے دی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے تین ملزمان کو بری کیا۔ اس فیصلے سے تشویش پیدا ہوئی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں، پوری قوم نے مل کردہشت گردی کے خلاف ایک طویل لڑائی لڑی اوراسے شکست دی۔