Apr 04, 2020 03:28 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- Corona can be defeated as soon as possible by following precautionary measures, Firdous Aashiq Awan
اسلام آباد، کورونا کے خلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑنی ہے، فردوس عاشق اعوان
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کورونا کا علاج کرنا ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کام ہے جبکہ عوام کا کام احتیاط کرنا ہے، جب عوام اور ڈاکٹرز اپنی جگہ رہتے ہوئے فرض نبھائیں گے تو کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارا مقابلہ کورونا کے ساتھ سا تھ بھوک سے بھی ہے، کورونا کی وبا نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے معاشی روڈ میپ اور پلاننگ کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے تعمیراتی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے، ہمیں لاک ڈاون کے ساتھ ساتھ معاشی لائحہ عمل بھی طے کرنا ہے، تعمیراتی شعبے کے لیے پیکج کا مقصد معیشت کا پہیہ جاری رکھنا ہے۔