Apr 05, 2020 04:51 pm
views : 251
Location : Different Places
Karachi- Pak Navy distributes ration among deserving families across country
کراچی،پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساحلی پٹی اور کریکس ایریا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا گیا ہے اور اِس کے علاوہ کراچی میں مختلف اداروں کے کم آمدنی والے ملازمین کے ساتھ ساتھ نواحی جزیروں کے ماہی گیروں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور لاہور کی یونین کونسلز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔