کراچی ،ملیر کےایک گوٹھ کے لوگوں نے کرونا کا دل چسپ علاج ڈھونڈ لیا ،سر منڈوانا شروع کردیے
شہر قائد کے
علاقے ملیر کے میر ہزار خان جوکھیو گوٹھ کے باسیوں نے کرونا وائرس کا دل
چسپ علاج ڈھونڈ لیا،لوگوں کی سر منڈوانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ہوگئی۔
کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے میر ہزار خان جوکھیو گوٹھ کے تمام مردوں اور بچوں نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے سر منڈوا لیے۔
علاقے
کے 80 سے زائد مردوں اور بچوں کے سروں پر استرا پھروا لیا گیا، بعض بچوں
کو پکڑ کر زبردستی ان کی ٹنڈ کرائی گئی، سر منڈوانے کے لیے گوٹھ کے لوگوں
نے شہر سے خصوصی طور پر کرائے پر ایک حجام کو بلایا۔
میر ہزار خان جو
کھیو گوٹھ کے باسیوں کا کہنا تھا کہ سر منڈوانے کا سلسلہ جاری رہے گا، گوٹھ
کے سبھی مردوں اور بچوں کی ٹنڈ کرائی جائے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سر
منڈوانے سے کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔
تشویش ناک امر یہ ہے کہ گوٹھ کے
افراد کے سر ایک ہی استرے سے منڈوائے گئے، جس سے ہیپاٹائٹس سی جیسے دیگر
مہلک امراض کی منتقلی کا قوی خدشہ ہے۔