اسلام آباد، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد "50 "ہوگئی، مجموعی کیسز "3278 "تک جا پہنچے
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی "50 "ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ "16 "ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔نئے کیسز میں سے پنجاب میں "113 "کیسز 3 ہلاکتیں، اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3278 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے مزید ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک جاپہنچی ہے
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے البتہ سرکاری پورٹل پر یہ تعداد 191 بتائی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 210 تک جا پہنچی ہے
آزاد کشمیر میں اتوار کو مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف چمن اور طورخم پر پاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں۔