Apr 06, 2020 02:00 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- effective method of investigation has been adopted to provide aid, Firdous Aashiq
اسلام آباد، رواں ہفتے حقداروں کو "12 ہزارروپے فی خاندان "ملنے لگیں گے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان کا "ایجنڈا "احساس اور عوام کی "خدمت "ہے۔ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا "مظہر "ہے۔ یہ پروگرام محروم طبقات کی معاشی مشکلات دور کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں "144 ارب "روپے تقسیم ہوں گے۔ مستحق خاندان کو "12 ہزار روپے "یک مشت ادا کر دئیے جائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کے اس تاریخی اقدام کے ثمرات چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے "مستحق "گھروں تک پہنچیں گے۔