Apr 06, 2020 02:08 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Islamabad- Govt spokesperson's presser contradicts FIA report, Marriyum Aurangzeb
اسلام آباد، زندگیاں "داؤ "پر ہیں اور حکومت شریف برادران کے "پیچھے "لگی ہے، ترجمان (ن) لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای "کٹس "نہ ملنے پر افسوس اور احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارے "واحد ہتھیار "ہیں لیکن وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ہیں، ملک میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی "کٹس "پہنچانا ناگزیر ہے لیکن تحصیل یونین اور ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی "انّا "اور "ضد "کی وجہ سے پی ایم ڈی بحال نہیں کیا، یہاں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی زندگی "داؤ "پر لگی ہے اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کے "پیچھے "لگی ہے، وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پر "الزام "لگانے سے فرصت ملے تو کورونا متاثرین پر توجہ دیں، وزیراعظم اور ان کے ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کے بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے۔ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹروں کا ٹیسٹ کرایا جائے۔