Apr 06, 2020 04:19 pm
views : 281
Location : Domestic Place
Karachi- lockdown enhances online business leverage
کراچی، لاک ڈاؤن نے آن لائن بزنس کی وقعت بڑھادی، آن لائن خرید وفروخت کے ذریعے "سماجی فاصلے "کو یقینی بنایا جاسکتا ہے
آن لائن بزنس "1991 "میں اس وقت شروع ہوا جب انٹر نیٹ سامنے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر بیٹھے ہر وہ چیز جس کی ضرورت تھی "گھر بیٹھے "ملنی شروع ہو گئی۔ آن لائن بزنس کا بڑا "چرچا "ہے ۔لاک ڈاؤن نے اس بزنس کی ضرورت کو اور بھی "بڑھا "دیا ہے اوراب یہ عام ہوتا جا رہا ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کئی سالوں سے "آن لائن "بزنس ہو رہا ہےاور لاک ڈاون کے دوران بھی یہ بزنس جاری ہے تاہم لاک ڈاون کے باعث اسے "مشکلات "کا سامنا بھی کرنا پر رہا ہے۔
انٹرنیشنل پروازوں کی "بندش "کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی پانچ بجے کے بعد "کرفیو "نافذ ہے ۔لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو آن لائن سامان کی "ترسیل "ایک اچھا قدم بھی ہے مگر "خاصا مشکل "بھی ہے۔
لاک ڈاؤن کے باعث بڑے بڑے اسٹورز میں بھی "سناٹا "ہے مگر آن لائن سروسز نے "مشکلات "حل کردی ہیں اور اب تو یہ ہونا شروع ہوگیا ہے کہ تمام سپر اسٹورز مالکان نے نے بھی اپنے طور پر اس "سروس "کا آغاز کر دیا ہے اور فون پر "آرڈر "لیتے ہیں اور ڈلیور کر رہے ہیں۔
آن لائن بزنس کرنے والے محمد ارسلان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے آن لائن بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔ وائرس کو روکنے کیلئے ہمیں سماجی فاصلے کی ضرورت ہے۔ بھیڑ میں نہ جاکر ہم آن لائن اشیاء کی خرید وفروخت سے سماجی فاصلے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب مستقبل آن لائن بزنس کا ہی ہے۔ اب یہ صورتحال ہے کہ تقریبا " ہر سروس آرڈر کرسکتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی اگر آپ دیکھیں پچھلے سالوں میں آن لائن پروڈکٹس میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جیسے کہ کریم ،اوبر، دراز اور فوڈ پانڈا شامل ہیں۔