Apr 06, 2020 04:37 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Karachi- Corona fears begin to spiral
کراچی، کورونا کا "خوف "سر چڑھ کر بولنے لگا، کورونا کی خبروں اور افواہوں کے باعث لوگ "ذہنی تناؤ "کا شکار ہونے لگے
کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کے لیئے اسوقت الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔بچے ہوں یا بڑے سب پر ہی کرونا کا "خوف سر چڑھ "کر بول رہا ہے۔
پاکستانی عوام خواہ کسی بھی شہر سے تعلق رکھتے ہوں موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے "بچاؤ "کے مشوروں سے مستفید ہونے کے لیئے سوشل میڈیا کا انتخاب کرتے نظر آرہے ہیں مگر ماہرین کے مطابق زیادہ معلومات ہمیں "ذہنی" طور پر "بیمار "کررہی ہیں۔
ایسے وقت میں جب دنیا خوف و ہراس کی لپیٹ میں ہے لوگ اپنے گھروں میں "محصور "ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا روز بروز بڑھتا رجحان "ذہنی تناؤ "اور "اعصابی کھچاؤ "کا سبب بن رہا ہے ۔
خود کو ذہنی دباؤ سے بھی بچانے کیلئے معروف سائیکیٹرسٹ رباب کا کہنا تھا کہ کورونا کے متعلق "باخبر "رہنا اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاتی "تدابیر "اپنانا "درست "ہیں مگر خود کواضافی معلومات کی گرفت میں کرلینا بچے بوڑھے سمیت نوجوان نسل کو بھی "ذہنی دباؤ "کا شکار کر رہا ہے اور ان کی "قوت مدافعت "کو متاثر کر رہا ہے۔