Apr 07, 2020 03:00 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus tightens grip on Pakistan with 55 deaths, 4004 total cases
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے مزید"2 "اموات، ہلاکتیں "55"ہوگئیں، مجموعی کیسز4004 تک جاپہنچے
ملک بھر
میں اب تک کورونا سے ہونے والی "55"ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ اور
خیبرپختونخوا میں "17،17" جب کہ پنجاب میں "15 "ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے
علاوہ گلگت میں "3"، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی "پہلی" ہلاکت
رپورٹ ہوئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید "109 "کیسز رپورٹ ہوچکے
ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں "95 "کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان "10"، کشمیر
"3 "اور اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ "پہلی "ہلاکت بھی ہوئی۔
وفاقی
دارالحکومت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے ۔بلوچستان میں
کورونا کے مزید "10 "کیسز سامنے آئے ہیں،آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے
مزید "3 "کیسز سامنے آئے ہیں ۔سندھ میں کورونا وائرس سے مزید "2 "مریض
انتقال کرگئے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید "538 "کیسز رپورٹ ہوئے ۔گلگت
بلتستان میں کورونا کا صرف "ایک" کیس سامنے آیا ۔