Apr 07, 2020 03:07 pm
views : 253
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad, Supreme Court announces re-arrest order of detainees released due to corona virus
اسلام آباد، سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
سپریم کورٹ میں قیدیوں کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے 184(3)کے تحت قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلوں کو "کالعدم "قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں "منسوخ "کرتے ہوئے "رہا "کیے گئے تمام قیدیوں کو "دو بارہ گرفتار "کرنے کا بھی "حکم "دیا اور اٹارنی جنرل کی قیدیوں سے متعلق "سفارشات "کو تسلیم کرلیا۔
خیال رہے کہ "کورونا وائرس "کے پیش نظر اسلام آباد، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں میں خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی "رہائی "کا حکم جاری کیا تھا۔