Apr 07, 2020 03:10 pm
views : 255
Location : Railway Station
Rawalpindi- No grouping in government, Sheikh Rashid
راولپنڈی، وزیراعظم کا "امتحان "شروع ہوچکا آٹا چینی چوروں سے "کیا سلوک "کرتے ہیں، شیخ رشید
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی پر سبسڈی میں اسد عمر کا "کردار "نہیں، "رزاق داؤد "کا کردار ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے "تعلقات "ٹھیک ہیں، دونوں میں کوئی "اختلافات "نہیں، تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے، اگر تعلقات میں کوئی فرق پڑا ہے تو وہ دور بھی ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ وقت سے پہلے آگئی اگر 25 اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا، فرانزک رپورٹ میں جو ملوث ہوا اسے "سزا "دلوائی جائے گی، رمضان کے بعد ہماری ذمہ داری ہے کہ جو بھی آٹا چینی چور ہے اسے قرار واقعی سزا دی جائے، جب بزنس مین سیاست میں آگیا تو مافیا مضبوط ہوگیا، ملک میں مافیا پہلے اتنا مضبوط نہیں تھا جتنا آج ہے، بدقسمتی ہےکہ بزنس مین سیاست میں آتا ہے۔