Apr 07, 2020 03:12 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet goes through major reshuffle
اسلام آباد، وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر "رد و بدل"، کئی وزرا کے قلمدان تبدیل
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر "ردوبدل "کردی گئی ہے، جس کے تحت چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام کو وفاقی وزیر "برائے غذائی تحفظ "بنادیاگیا ہے، خسروبختیار کو وفاقی وزیر برائے "اقتصادی امور ڈویژن "مقرر کردیاگیا ہے جب کہ حماد اظہر کو وفاقی "وزیر صنعت "بنادیاگیا۔
اعظم سواتی وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات مقرر کیا ہے اور ارباب شہزاد کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے، امین الحق وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا "استعفیٰ منظور "کرلیا ہے، جب کہ وزیراعظم نے ہاشمی پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے "عہدے "سے ہٹادیا گیا گیا ہے اور عمرحمید سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کئے گئے ہیں۔