Apr 07, 2020 03:14 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Quetta- Doctors refuse to release
کوئٹہ، کورونا کٹس کیلئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا "رہائی "سے انکار
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی "عدم دستیابی "پر احتجاج کے دوران گرفتار ڈاکٹرز نے "رہائی "سے "انکار" کردیا ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے رات "تھانے "میں گزاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تھانوں میں "ہی "رہیں گے، حکومتی کمیٹی نے کل رات رابطہ کیا تھا تاہم کمیٹی کو پہلے تحقیقات کرنی چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ نے "کیوں تشدد "کیا۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کو کل دوپہر کو ہی "رہا "کر دیا تھا، ڈاکٹرز اپنی مرضی سے تھانوں میں "موجود "ہیں، ڈاکٹرز سے گزارش ہے تھانہ چھوڑ کر "گھر "جائیں، ڈاکٹرز کو مزید "اضافی کٹس" فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لہذا ڈاکٹرز کو اب اپنا احتجاج رضا کارانہ طور پر "ختم "کرنا چاہیے۔