Apr 08, 2020 03:32 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- Lockdowns on April 14 are less likely to end, Sheikh Rasheed
اسلام آباد، "پچیس اپریل "تک کورونا اور چینی بحران پر حکومتی رپورٹ کا "فیصلہ "ہوجائے گا، شیخ رشید احمد
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ "14 اپریل "کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات "کم" ہیں،لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی "20 سے 22 ٹرینیں "فی الفور چلائی جائیں گی، محکمہ ریلوے کو ہر ماہ "ایک ارب روپے "کا نقصان ہو رہا ہے، کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف "کارروائی" ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی "اہم شخصیت "ہیں، ان کا انتخابات اور پارٹی کے تنظیمی معاملات میں بڑا "عمل دخل "ہے، میرا خیال ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے نہیں بڑھیں گے۔ تھوڑی سی اونچ نیچ ہوئی ہے، میرا نہیں خیال کہ کسی کو "نکالا "گیا ہے صرف ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔