Apr 08, 2020 03:36 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan proved by his actions that he is above the law, Maryam Aurangzaib
اسلام آباد، عمران خان کی تاریخ اُن کے ہاتھ اور دوسروں کی "جیب "سے بھری ہے، ترجمان (ن) لیگ
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے خود احتسابی سے متعلق دیئے گئے بیان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خود احتسابی اسے کہتے ہیں کہ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) نے "جھوٹے الزامات "کے باوجود خود کو قانون کے حوالے کیا، کال کوٹھری اور سزائے موت کی بیرکوں میں رہ کر جھوٹے الزامات کا "جواب "دیا، اپنے بجائے اپنے اے ٹی ایم کو قانون کے حوالے کرنے سے خود احتسابی نہیں "خود غرضی "کہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی چوری کے تمام فیصلوں پر عمران خان اور عثمان بزدارکے "دستخط "ہیں، روشن مثال قائم کرنی ہے تو عمران خان "استعفی "دیں اور احتساب کے "کٹہرے "میں کھڑے ہوں، عمران خان خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے "حوالے "کریں، وہ بھی گرفتار ہوں اور سزائے موت کی کوٹھریوں میں رہ کر اپنے فیصلوں کا جواب دیں۔