Apr 08, 2020 03:39 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- Debt Inquiry Commission report has been prepared, report has revealed corruption of billions of rupees
اسلام آباد، قرضوں پرانکوائری کمیشن کی "رپورٹ "تیار، رپورٹ میں "انکشاف "کیا گیا ہے کہ غیرملکی قرضوں کا "غلط" استعمال کیا گیا
قرضوں
پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ "9 "ماہ میں تیار ہوئی، "2 "درجن اداروں سے
وابستہ "300 "افراد نے "2008 "سے "2018 "کے درمیان لیے گئے "اربوں روپے "کے
غیرملکی قرضوں کا "غلط "استعمال کیا، رپورٹ میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں
کک بیکس، اختیارات کے ناجائزاستعمال، بڑے پیمانے پر خورد برد اور چوری کی
"نشاندہی "بھی کی گئی ہے۔
انکوائری کمیشن کو انکوائری ایکٹ کے تحت حکومت
کے حاصل کردہ "420 "غیر ملکی قرضوں کا "مکمل ریکارڈ "حاصل ہوگیا ہے، کمیشن
نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ "قرضوں "کی مد میں پیسہ کس طرح مشکوک
انداز میں سرکاری افسران، پرائیویٹ کنٹریکٹرز ، سیاست دانوں اور پیپلز
پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں وزراکے نجی اکاونٹس میں منتقل
ہوا۔
انکوائری کمیشن نے "23 "اداروں سے وابستہ "200 "اہم شخصیات کی
نشاندہی کی ہے جنہوں نے "220 "نجی اکاؤنٹس کے ذریعے "150 "منصوبوں سے "450
"ارب روپے کی خطیر منتقلیاں کیں، کمیشن نے سرکاری قرضوں اور واجبات میں
اضافوں کا بھی جائزہ لیا، جو 2008 میں 6690 ارب روپے سے بڑھ کر ستمبر 2018
تک 30846 ارب روپے ہو گئے۔کمیشن نے 2008 سے 2018 تک 1020 منصوبوں کی
تفصیلات حاصل کیں۔