Apr 08, 2020 06:19 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- entry ban at Graveyards on Shab-e-barat
کراچی،پندرہ شعبان پر قبرستانوں میں داخلے پر پابندی
پندرہ شعبان کے موقعپر قبرستانوں پر سناٹا رہا۔ صرف چند لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔
اس حوالے سے ایک شہری حامد بشیر کا کہنا تھا کہا حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ اپنی جگہ پر بالکل ٹھیک ہے یہ قدم عوام کیلئے اٹھایا گیا ہے لیکن اپنے پیاروں کیلئے تو آیا جاتا ہے۔
ایک اور شہری محمد احتشام کا کہنا تھا کہ بالکل صحیح پابندی لگائی گئی ہے، یہ وائرس انسان سے انسان تک منتقل ہورہا ہے، چائنا لاک ڈاؤن کے بعد واپس اپنی جگہ پر آگیا یہاں پر بھی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔یہ بہت اچھا اقدام ہے۔حکومت ہمارے لئے اچھا سوچتی ہے۔ نوجوانوں تو برداشت کرلیں گے لیکن کورونا وائرس بزرگ اور شوگر کے مریضوں کیلئے خطرناک ہے۔اس بڑی تعداد میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی جائے کہ یہ وائرس ہمارے ملک سے چلا جائے۔