Apr 09, 2020 04:23 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus takes 64 lives in Pakistan, leaves 4437 infected
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے مزید "3 ہلاکتیں"، تعداد "64 "ہوگئی، مجموعی کیسز ساڑھے "چار ہزار "کے قریب پہنچ گئے
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی "64"ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں "20،20 "، پنجاب "17" ، گلگت بلتستان "3 "، بلوچستان "2 "اور اسلام آباد میں "ایک "ہلاکت ہوئی ہے۔ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 137کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے اب تک مزید "33 "کیسز اور "2 ہلاکتیں "سامنے آئی ہیں ۔پنجاب میں کورونا کے اب تک مزید "80 "کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد "2188 "ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید "19 "کیسز سامنے آچکے ہیں ۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید "5 "کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد "33 "ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مزید "50 "کیسز سامنے آئے اور "2 "ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔بلوچستان میں کورونا کے مزید "8" کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "212 "اور ہلاکتیں "2 "ہوگئی ہیں۔گلگت بلتستان میں صرف "ایک "کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد "213 "تک جا پہنچی ہے۔