Apr 09, 2020 04:31 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- DRAP approves local manufacturing of chloroquine's raw material, Dr Zafar Mirza
اسلام آباد، "کلوروکوئن "کی تیاری، "پلازمہ تھراپی "کی اجازت دیدی گئی، ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے "اہم اقدامات "کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ڈریپ نے "کلوروکوئن "کے خام مال کی مقامی طور پر "تیاری "کی اجازت دے دی ہے، ڈریپ کو کورونا کے علاج کے لیے "پلازمہ تھراپی "کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے "وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز "کی اجازت بھی دی ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال سے پہلے "ٹیسٹ "کیا جا رہا ہے۔ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کے لیے "ہینڈ سینیٹائزر "بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی بتایا کہ ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے "ڈریپ "نے کچھ دن پہلے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سینیٹائزر تیار کریں گی۔