راولپنڈی، پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی "کواڈ کاپٹر "مار گرایا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانک سیکٹر کی فضائی حدود کی "خلاف ورزی "کرتا ہوا پاکستان کی "حدود "میں داخل ہوگیا تھا۔
بھارتی ڈرون نے پاکستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر تک پرواز کی اور اسے پاکستانی علاقے کی "نگرانی "کیلئے بھیجا گیا تھا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے "بھارتی کواڈ کاپٹر "کو مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات 2003 کےجنگ بندی معاہدے کی "کھلی خلاف ورزی "ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار اس نوعیت کی "خلاف ورزیاں "کی جاچکی ہیں۔