Apr 09, 2020 04:37 pm
views : 230
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- aware of India's anti-Pakistan activities, says Aisha Farooqi
اسلام آباد، بھارت کی پاکستان مخالف "سرگرمیوں "سے آگاہ ہیں، عائشہ فاروقی
عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں "آبادی کا تناسب تبدیل "کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے، ایسے حالات میں بھارتی اقدامات "قابل مذمت "ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی "قوانین "کی واضح "خلاف ورزی "ہیں۔
عائشہ فاروقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ نے متعدد اقدامات کیے ہیں جبکہ حکومتی کوششوں سے یو اے ای، قطر اور دیگر ملکوں سے پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان بارڈر پر ٹرکوں کو "3 دن جانے کی اجازت "دی گئی ہے۔