Apr 09, 2020 04:39 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad, Rs 144 billion will be distributed among the people, says Firdous Ashiq Awan
اسلام آباد، عوام میں "144 ارب "روپے تقسیم کیے جائیں گے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فی خاندان "12 ہزار روپے "دیے جائیں گے، پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ "مستحقین مستفید "ہوں گے۔ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مستحقین میں "ایمرجنسی کیش" ٹرانسفر کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کو زیادہ موثر اور بااختیار بنانے کا "فیصلہ "کیا ہے، عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء کی فراہمی "یقینی "بنائے جائے گی۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے سبسڈی کی اشیاء "5 "سے بڑھا کر "19 "کردی ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے لیےریلیف پیکج عیدالفطر تک جاری رکھنے کا "فیصلہ "کیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج ڈھائی ارب کردیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو رمضان ریلیف پیکج کو "7 ارب "تک لے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو یوٹیلٹی کے سامان کی "ترسیل "کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے "موثر اقدامات "کیے جا رہے ہیں۔متاثرین کو "12 ہزار کیش "گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔