Apr 09, 2020 04:44 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi, Sindh government decides to waive electricity and gas bills with low unit
کراچی، سندھ حکومت کا "کم یونٹ "والے "بجلی "اور "گیس "بل "معاف "کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث "ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس "کا مسودہ تیار کرلیا ہے، محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے "ارسال "کرے گا۔ مسودہ کے مطابق کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس "یکم اپریل "سے پورے سندھ میں "نافذ العمل "ہوگا، آرڈیننس کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری "ریلیف "دیا جائے گا۔مسودہ کے تحت تمام نجی اسکولز پر 20 فیصد فیس "کٹوتی لازم "قرار دی گئی ہے، کوئی نجی اسکول 80 فیصد سے زائد فیس وصول نہیں کرسکے گا، مسودہ کے مطابق "260 "یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف ہوگا جب کہ "261 سے 350 "یونٹس تک بجلی بل میں 25 فیصد "رعایت "دی جائے گی، 351سے 400 یونٹس تک بجلی کا 50فیصد بل قابل ادائیگی ہوگا، مسودہ میں کہا گیا ہے کہ 80 گز تک مکانات کےتمام پانی کےکنکشنز کے حامل بل "معاف "ہوں گے۔
مسودہ کے مطابق مالک مکان کرایہ داروں کو ادائیگی میں مکمل یا جزوی رعایت دینے کے "پابند "ہوں گے۔مسودہ کے مطابق "155 یونٹ "تک گیس کے بل معاف کیے جائیں گے۔