Apr 09, 2020 04:47 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Labors has fallen behind due to a permanent lockdown
کراچی، مستقل لاک ڈاؤن کی وجہ سےدیہاڑی پیشہ طبقہ پس کر رہ گیا، مزدور ہنوز حکومتی امداد کے منتظر
دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی اس موذی بیماری کی وجہ سے شدید "متاثر "ہوا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر قسم کا "کاروبار مکمل "طور پر بند ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور بہت زیادہ "ہٹ "ہوئے ہیں ۔
اس حوالے سے ایک مزدور محمد حسین کا کہنا تھا کہ تین ہزار روپے میں گزارا تو بہت "مشکل "ہے، میں کراچی میں مزدوری کررہا ہوں اور پنجاب کا رہنے والا ہوں شناختی کارڈ کا نمبر ارسال کرنے کے بعد مجھے کہا جارہا ہے کہ پیسے لینے پنجاب پہنچو جبکہ ہونا تو یہ چاہیئے کہ پاکستان کا شناختی کارڈ رکھنے والا کہیں پر بھی "ریلیف "لے سکتا ہے، صوبائیت کا مسئلہ "نہیں "ہونا چاہئے، جماعت کی بھی بات ہورہی ہے، میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں، میں مزدور ہوں "کہاں" جاؤں۔
حکومت نے ایسے تمام لوگوں کو ان کے گھروں میں راشن "مہیا "کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس پر عمل بھی کر رہی ہے۔
اس حوالے سے ایک مزدور محمد عارف کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے جب کورونا وائرس کا دور "ختم "ہوجائے گا تب جاکر کہیں غریبوں تک امداد پہنچے گی اور اگر وہ بھی اس میں کرپشن نہ ہوئی ہو تو۔ حکومت کا کام امیر لوگ انجام دے رہے ہیں۔ پانچ افراد پر مشتمل خاندان 3 ہزار روپے میں "کیسے "گزارا کرے گا۔