Apr 10, 2020 06:10 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 68 deaths from coronavirus, 4699 infected cases
اسلام آباد، ملک میں کورونا سے مزید "3 "اموات، ہلاکتیں "68 "ہوگئیں، مجموعی کیسز "4699 "تک پہنچ گئے
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی "68 "ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں "22،22 "جب کہ پنجاب میں "18 "ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں "3 "، بلوچستان "2 "اور اسلام آباد میں "ایک" ہلاکت ہوئی ہے۔ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید "202 "کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور "3 "ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئیں۔
اب تک سندھ میں "86 "کیسز "ایک "ہلاکت، پنجاب میں "55 "کیسز، خیبرپختونخوا میں "60 "کیسز "2 "ہلاکتیں اور بلوچستان میں "ایک "کیس سامنے آیا ہے۔پنجاب میں کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید "60 "کیسز اور "2 "ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "620 "اور ہلاکتیں "22 "ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد "220 "ہوگئی۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید "35 "کیسز سامنے آئے ۔شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے مزید "5 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد "33 "ہوگئی۔گلگت بلتستان میں "2 "کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی ہے۔